بسم اللہ الرحمن الرحیم
بزم گل
آپ کو دعوت دیتی ہے۔
ایک اچھی اور مسلمان طالبہ بننے کی اساتذہ، والدین اور رشتہ داروں کا احترام کرنے کی بری صحبت سے بچنے کی نیک بننے اور نیک بنانے کی۔
عزیز بہنو
اسلام علیکم و رحمة اللہ و برکاة
آپ نے ” بزم گل کا نام سنا ہے۔ اگر نہیں جانتی تو میں آپ کو بتا دیتی ہوں۔ یہ پھولوں کی بزم بچوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ اب آپ پوچھیں گی کہ یہ کیسا تحفہ ہے جو آپ کو تو اب تک ملا نہیں۔ تو پھر سنئے کہ آپ یہ تحفہ کیسے پا سکتی ہیں؟
ہمیں پتہ ہے کہ آپ چاہتی ہیں کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ہو اور کھیل کو د کے ساتھ مزے مزے مزے کے پروگرامز بھی ہوں جہاں آپ کے درمیان مقابلے ہوں اور انعامات ہوں۔ تقریریں ہوں‘ مباحثے ہوں ‘ ٹیلنٹ شوز اور ورائٹی شوز ہوں۔
اس کے علاوہ اور سرگرمیاں ہوں مثلاً اہم تاریخی دن منائے جاتے ہوں، جیسے 14اگست ‘6ستمبرقائد اعظم ڈے اور اقبال ڈے وغیرہ
ہم آپ کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور آپ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے‘ آپ کی تفریح کے لیے” بزم گل“ کے تحت رنگا رنگ پروگرام منعقد کراتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ ایک اچھی بیٹی، طالبہ اور بہترین مسلمان بن جائیں ۔ ہمارا مقصد ہے۔
نیک بنو نیکی پھیلاﺅ
ہم آپ کی کامیابیوں کی خواہاں ہیں ۔ خواہ وہ آپ کلاس میں پوزیشن لے کر حاصل کریں یا ہمیشہ رہنے والی کامیابی۔۔۔ یہ تو آپ کو پتہ ہوگا کہ اصلی کامیابی تو وہ ہوتی ہے جو پائیدار ہو۔ جسے ہم جنت کہتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے کوشش کرنا ہوگی اور دشمن کا مقابلہ بہادری اور طاقت سے کرنا ہوگا۔ اور آپ کا دشمن ہے شیطان۔۔۔ جو کہتا ہے ‘ |