بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم
اسلامی جمعیت طالبات پاکستان
کراچی (پ-ر) ۰۳مئی ۱۱۰۲
اسلامی جمعیت طالبات کا تعلیمی بجٹ پر سفارشات میش کرنے کا اعلان
اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ لبنیٰ حشمت نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ موجودہ نظامِ تعلیم جزوی اصلاح نہیں بلکہ انقلابی تبدیلیوں کا تقاضا کرتا ہے۔ قیامِ پاکستان سے آج تلگ تعلیم کا شعبہ پر ایک مخصوص طبقہ کی اجارہ داری رہی ھے جسکی وجہ سے ملک کی ۵۹ فیصد آبادی کو تعلیم کی دولت سے محروم رکھا گیا اور تعلیمی اداروں کے ماحول کو مخلوط تعلیم سے مسموم کر کے طلباءمیں صنفی انارکی پیدا کی گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کہ ہر سال آنے والا بجٹ عوام کو مزید مایوسی کی جانب لیجاتا ھے۔ دورِ جدید میں پاکستان کی بقاءکیلئے لازمی ہے کہ تعلیم کے شعبے کا بجٹ نا صرف یہ کی %۵ کیا جائے بلکہ نظامِ تعلیم میں غیر معمولی اصلاحات بھی ضروری ہیں جسے اسلامی جمعیت طالبات نے سفارشات کے طور پر حکامِ بالا تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ھے۔ لبنیٰ حشمت نے کہا کہ حکومت تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے، پرائیوٹائیزیشن کے عمل کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ ملک میں یکساں نظامِ تعلیم و نصابِ تعلیم رائج کیا جائے۔اساتذہ کی تربیت کےلیئے بھی کورسز کا انعقاد کیا جائے تاکہ پاکستان کی آنے والی نسلیں اسکی صحیح معنوں میںاسکی اسلامی تشکیل کر سکیں ۔#
مرکزی سیکریٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طالبات پاکستان
|