١۔ طالبات تک اسلام کی دعوت پہنچانا۔ اسلام کا علم حاصل کرنے کے لیے رغبت دلانا۔ اسلام کے عملی تقاضوں کو پورا کرنے کا احساس بیدار کرنا اور دوسرے نظام ہائے حیات کے مقابلے میں اسلام کی برتری ثابت کرنا۔
۲۔ ایسی طالبات جو اسلامی زندگی کے قیام کے لیے کام کرنے کو تیارہوں انھیں جمعیت کے تحت منظم کرنا
۳۔ جو طالبا ت منظم ہوجائیں ان کی فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے موثر انتظام کرنا۔
۴۔ طالبات میں بڑھتی ہوئی بے پردگی اور عریانی کے رحجان کو ختم کرکے اسلامی اقدارو اخلاق اور اسلامی عادات و خصائل کی ترویج کرنا۔
۵۔ پاکستان میں اسلامی نظام تعلیم کے قیام کے لیے کوششیں کرنا اور طالبات کے جائز مطالبات منوانے اور ان کی مشکلات دور کرنے کی جدو جہد کرنا نیز ان کے اجتماعی مسائل میں ان کی رہنمائی کرنا۔
|