| اسلامی جمعیت طالبات پاکستان لاہور کے زیراہتمام بزم گل کی تقریب برائے تقسیم اسناد منعقد کی گئی جس میں ناظمہ جمعیت لاہور طیبہ سطوت صاحبہ نے خصو صی شرکت کی ۔ پرواگرم میں بزم گل طالبات بچوں کے درمیان ملی ترانے کا مقابلہ کروایا گیا۔ا۔بعد ازاں ناظمہ بزم گل محترمہ مطہرہ عالم صاحبہ نے خطاب کیا۔اور انعام حاصل کرنے والی طالبات کو مبارک باد دی۔
اسلامی جمعیت طالبات اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت سقوط ڈھاکہ کانفرنس منعقد کروائی گئی۔ جس میں معزز اساتذہ کرام نے خصوصی شرکت کی۔
اسلامی جمعیت طالبات پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام عید گالا منعقد کیا گیا۔ جس میں سابقات جمعیت طالبات محترمہ سمیحہ راحیل قاضی صاحبہ اور محترمہ طاہرہ یاسمین صاحبہ ﴿لیکچرار اپوا کالج﴾ نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں جمعیت طالبات کا تعارف دیا گیا۔ طالبات کے درمیان مہندی لگانے،پینٹنگ،تقریری مقابلہ،نعت خوانی مقابلہ،کا مقابلہ کروایا گیا۔ بعد ازاں طالبات کو انعامات تقسیم کیے گیے۔ ناظمہ جامعہ پنجاب محترمہ صبیحہ اکرم نے خطاب کیا اورانہیں مبارک باد دی۔
اسلامی جمعیت طالبات پاکستان قائد اعظم میڈیکل کالج جمیعت طالبات کے تحت ویلنٹائن ڈے کی مذمت کی گئی۔ طالبات میں پمفلٹس اور دعوتی مصنوعات تقسیم کی گی۔ محترمہ مریم شیخ صاحبہ نے پروگرام بموضوع "پھر وہی تہذیب بلائے زمیں تازہ کریں۔"
|