تاریخ : 04-03-10 ا "اور جو شخص آخرت کا خواہش مند ہو اور اس کے لیے سعی کرے جیسا کہ اس کے لیے سعی کرنی چاہئے اور ہو وہ مومن تو ایسے شخص کی ہر سعی مشکور ہو گی" -- بنی اسرائیل -- عزیز ترین ساتھی ! السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ! اللہ رب العالمین سے ایمان اور تقوی میں اضافے اور ترقی کی دعاؤں کے ساتھ۔۔ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کا سالانہ منصوبہَ عمل کا اجلاس برائے سیشن 2011-2010مرکز طالبات لاہور میں 28,27,26فروری کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں درج ذیل منصوبہَ عمل تشکیل دیا گا۔اللہ تعالیٰ ہماری نیت میں اخلاص، ارادوں میں پختگی، راہ میں آسانی، وقت میں برکت، رفتار میں تیزی، جذبوں کی گرمی، وسائل کی فراوانی، اور باہم بہترین اُلفت و محبت عطا فرما دے۔
توسیعِ دعوت ٭مرکزی طویل المیعاد منصوبہَ عمل کے مطابق زیادہ سے زیادہ طالبات تک ”اسلام مکمل ضابطہَ حیات“کی سوچ پہنچائی جائے گی۔اس مقصد کے لیے تمام تر دعوتی ذرائع کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے گا۔ ۱۔ طالبات کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنا اور ان میں دین پر عمل کا جذبہ بیدار کرنابحیثیت داعیَ دین ہماری اولین ذمہ داری ہے۔لہٰذا کارکنانِ جمعیت درج ذیل دعوتی کاموں کو دورانِ سال باقاعدگی سے کریں گے۔ ﴿ تقسیم لٹریچر اور ڈسکشن (بنیادی پمفلٹس، پکار اور دیگر ) ۲۔ ﴿ مرکز ایک کتابچہ بموضوع ”حلقہَ درس“ تیار کر کے شہروں کو بھیجے گا اور اس پر اجتماعِ ارکان و رفیقات میں ڈسکشن ہو گی۔ ﴿ تمام ارکان و رفیقات اپنے حلقہَ درس کی باقاعدگی پر گرفت رکھیں گے۔ ﴿ اجتماعِ ارکان و رفیقات میں دروس سننے اور ان پر تبصرہ ا اصلاح کا کام کیا جائے گا۔
YOUTH FORUMS ۳۔ نوجوان قوم کا سرمایہ اور قوم کی امید ہیں۔اس طبقے تک موثر اور معیاری انداز میں دعوت پہنچانا، ان کو اپنا ہم نوا بنانا اور ان کی صلاحیتوں اور فکر و عمل کو اللہ کے دین کے لیے لگاناجمعیت کے اہم ترین کاموں میں سے ہے۔اس وقت طاغوت نے اپنا بڑا سرمایہ اور صلاحیتیں دنیا بھر کے نوجوانوں (Youth) پر کاموں کے لیے اور ان تک رسائی کے لیے کھپایا ہوا ہے۔ اس حقیقت اور ضرورت کے پیشِ نظر منعقد کروائی جائیں گی۔ شہروں میںYouth Forums کا انعقاد کروایا جائے گا۔
(STUDENTS' AFFAIRS FORUM ۴۔
SAFکے تحت تفریحی، تخلیقی اور تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد کروایا جائے گا۔
جمعیت کی روٹین کی دعوتی سرگرمیوںاور امداد طالبات وعلم و ادب سوسائٹی جےسے شعبہ جات کے تحت ایک حد تک یہ کام جاری ہے۔تاہم میدان کی وسعت اور طالبات کے مزاج کے تنوع کے پیشِ نظریہ ضروری ہے کہ روٹین کے دروسِ قرآن اور دیگر دعوتی سرگرمیوں کے ساتھ کچھ ایسے کام بھی جمعیت کی سرگرمیوں میں شامل ہوں۔
تربیت
” جس شحص کو موت آئے اس حال میں کہ وہ اسلام کو زندہ کرنے کی غرض سے علم حاصل کر رہا ہو تو جنت میں اس کے اور نبیوں ؑ کے درمیان ایک درجے کا فرق ہو گا۔ “
(حدیث )
۱۔ فھم القرآن میں اضافے اور پختگی کے لئے ارکان کا سورة النساءکا ٹیسٹ ماہ ِاپریل لیا جائے گا۔ ارکان اس ٹیسٹ کی تیاری کے لئے تفھیم القرآن اور معارف القرآن تفاسیر کا مطالعہ کریں گے۔ مرکزی تربیت گاہ کے موقع پر اول،دوم، سوم آنے والی طالبات کو انعامات دیئے جا ئیں گے ۔
۲۔ تربیت گاہ برائے ذمہ داران
یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ قیادت اور ذمہ داران اپنے اوصاف اور صلاحیتوں میں جتنے پختہ کار ہوں گے، دعوت و تربیت کا کام اتنا ہی منظم اور بہترین ہو سکتا ہے اور کل جمعیت کی کارکردگی میں بہتری آسکتی ہے۔ لہٰذا اس سال26،25،24جولائی میں تربیت گاہ برائے ذمہ داران کان انعقاد کیا جائے گا
تنظیم
٭ سالانہ اجتماع برائے ارکان ، امید واران و نا ظماتِ شہر درج ذیل مقاصد کے تحت 21,22,23 جنوری میں ہو گا انشاءاللہ !
٭ نئے نظم کا انتخاب
٭ کل پاکستان سطح پر رابطہ
٭ علم و فہم میں اضافہ
مرکزی شعبہ جات
الجمعیة پبلیکیشنز
۱۔ طباعت کتب : آئینہ حصّہ دوم، رپورٹ کالم، دستور
۲۔ فولڈر ز: ۴۱ اگست کے موقع پر ”استحکامِ پاکستان نظریہ پاکستان “ اور ”نو جوان اور میوزک “
۳۔ تربیت گاہ کے موقع پر خسوصی رعایتی سٹالز لگائے جائیں گے۔
عائشہ صدیقہ لائبریری
۱ ۔ نئی مطبوعات کا اضا فہ کیا جائے گا۔
۲۔ نئے سیکشنز قائم کیے جائیں گا۔
نشرو اشاعت
۱۔ منتخب شہروں میں صحافتی ورکشاپس
۲۔ رائٹرز فورم سے مضا مین و کالمز لکھوائے جائیں گا۔
۳۔ اصلاح ذرائع ابلاغ مہم منائی جائے گی۔
بزمِ گُل
۱۔ درج ذیل پراجیکٹس شہروں کو بھجوائے جائیں گے۔
٭استحکامِ پاکستان
٭یومِ کشمیر
٭حیاء
بین الاقوامی تعلقات
۔ نیوز لیٹر کا اجرا
علم و ادب سو سائٹی
١۔ ماہِ اگست میں مقابلہ افسانہ نگاری کروایا جائے گا۔
۲۔ منتخب شہروں میں ادبی کانفرنسز رکھوائی جائیں گی۔ممبر سازی کرائی جائے گی۔
۳۔ ممبرز کی رہنمائی کے لئے ماہانہ سرکلرز بھجوائے جائیں گے۔
وظائف
١۔100 نئی طالبات کو وظائف جاری کئے جائیں گے۔
CREATIVE CELL
۱۔سیرت النبیﷺ کے عنوان پر ۴ ورکشاپس سیٹ تیار کیا جائے گا۔
۲۔ درج ذیل مو ضو عات پر دعوتی ورکشاپس تیار کر کے شہروں کو بھجوائی جائیں گی۔
٭CAREER COUNSELLING
٭THE WOMEN OF STRENGTH
٭TIME MANAGEMENT
٭PERSONALITY BUILDING
Quranic Multimedia Presentations ۳۔
تیار کر کے شہروں کو بھجوائی جائیں گی۔
۴۔ کارکنان کے لئے درج ذیل تربیتی ورکشاپس تیار کی جائیں گی۔
٭ موثر تنظیم ٭ موثر ابلاغ ٭ تربیت ٭Leadership
اخواةالجمعیة
۱۔ شہروں میں سابقات کے لئے کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔
۲۔ گزشتہ سیشن کے فارغ شدہ ارکان سے رابطہ کیا جائے گا۔
تعلیم کمیٹی
WEB SITE
۱۔ ویب سائٹ کو انگریزی اور اردو دونوں میں لا یا جائے گا۔
پکارِ ملّت
۱۔ نئے سلسلوں کا آغاز کیا جائے گا، ٭ میری بیاض سے ٭ گوشہ ءتعلیم
۲۔ خاص نمبر بعنوان”تاریخِ جمعیت“ ماہِ اکتوبر میں نکالا جائے گا۔
٭ ادارت کی نشستوں میں تربیتی پروگرامز رکھے جائیں گے
طالباتِ عربیة
۱۔ جامعات میں ” قرآن دعوت ِ انقلاب “ کے موضوع پر کانفرنسز کا انعقاد کروایا جائے گا۔
عظیم ساتھی !!
انسان کسی بھی کام کا ارادہ کرنے کے بعد اللہ رب العالمین کی تائید اور توفیق کا محتاج ہے۔ وما توفیقی الا باللہ ! ا رادہ کرنے کی تافیق بھی اسی کی عطا کردہ ہے۔ لہٰذا اس پلاننگ کو پڑھنے کے بعد ہم سب پر لازم ہے کہ اپنے رب کے حضور گریہ و زاری کریں اس کے سامنے اپنا آپ مٹا کر اس کی حیثیت کا ادراک کریں،اقرار کریں ، اور پھر عمل کی دنیا میں ڈٹ جائیں !
اللہ کی نصرت کے ساتھ اس منصوبے کو تکمیل پہنچانے کا ذریعہ آپ ہی ہیں ۔ آپ کا ارادہ، اور آپ کی کوشش ہی سے اس منصوبے کی صحیح معنوں میں تنفیذ اور کامیابی ممکن ہو سکتی ہے۔اس پلاننگ کو آپ کا عزم چاہئے۔ اچھی ساتھی ! ہر کاکن اس منصوبے کو دیکھ کر اپنے کرنے کے کام نکالے اور اس پر عملدر آمد اور منتقل کرے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان تمام کاموں کے لئے ہمارا دل، دماغ، ہاتھ ، پاؤں اور قوّت بن جائیں ! آمین !
والسلام
اسلامی جمعیت طالبات پاکستان
|