|
حضر ت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” تم لوگ مجھ سے دین کی باتیں پوچھو‘ ‘ لیکن لوگوں کے اندر ادب و تعظیم کی وجہ سے اس درجہ ہیبت بیٹھ گئی تھی کہ عام طور پر پوچھتے نہیں تھے( اور ہر ایک کے اندر یہ خواہش ہوتی کہ باہر سے کوئی پوچھنے والا آئے اور پوچھے تاکہ وہ بھی آپ ﷺ کے ارشادات سے مستفید ہوں)” چنانچہ ایک آدمی آیا ، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بالکل قریب بیٹھ گیا اور پوچھا اے اللہ کے رسول ﷺ اسلام کیا ہے؟
آپ ﷺ نے فرمایا ” کسی کو خدا کا شریک نہ ماننا ، نماز قائم کرنا ، مال کو خدا کی راہ میں خرچ کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا ۔ “مزید |